• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن و امان کی صورتحال، راولپنڈی کے تعلیمی ادارے دو دن کیلئے بند

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے، خصوصی نمائندہ ) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے تحصیل راولپنڈی کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے دو دن کیلئے بند کردئیے ۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق منگل اور بدھ کوتعلیمی ادارے بند رہینگے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پی ٹی آئی کے مظاہروں کے باعث گزشتہ روز بھی والدین کو بچوں سے سکولوں سے واپس لانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے اکثر بچے تاخیر سے گھر پہنچے ۔ ادھر کشمیر ہائی وے پر نسٹ یونیور سٹی کے طلبا راولپنڈی واپسی پر رات گئے تک ٹریفک میں پھنس رہے ۔ پشاور روڈ پیر ودائی موڑ اور آئی جی پی روڈ بند ہونے سے والدین شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دریں اثناءشہر میں امن عامہ کی صورتحال کے باعث فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنزکینٹ گیریژن ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی نے بھی راولپنڈی میں تعلیمی اداروں کو 8 اور 9 نومبر دو دن کےلئے بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔اس سلسلے میں فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹشنزکینٹ گیریژن ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد اصغر نے احکامات جاری کردیئے جن کے مطابق راولپنڈی تحصیل کے تمام تعلیمی ادارے 8 اور 9 نومبر کو بند رہیں گے۔
اسلام آباد سے مزید