• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ڈینگی کے حساس ترین شہروں میں شامل ہوچکا، وزیر صحت

ملتان (سٹاف رپورٹر )صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے کمشنر ملتان ڈویژن اشفاق احمد سے ملاقات کی ، ملاقات میں ڈینگی مہم پر پیش رفت اور محکمہ صحت کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے ملتان ڈویژن میں بھرپور ڈینگی سرویلنس شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی مریضوں کے حوالے سے ملتان حساس ترین اضلاع میں شامل ہوچکا ہے۔کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کو ڈینگی مہم کی ذاتی نگرانی کرنے ہدایت کی ہے۔محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیموں کو مکمل معاونت فراہم کررہے ہیں۔خاص ایریاز کو فوکس کرکے ڈینگی پر قابو پایا جارہا ہے۔بھرپور اقدامات کے باعث ڈینگی مرض کے پھیلاو میں کمی آرہی ہے۔