ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان میں جرائم کی شرح بڑھنے لگی، ایک ہفتے کے دوران 5 افراد قتل جبکہ ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے 8 افراد کو زخمی بھی کیاملتان میں قتل کے واقعات تھانہ نیو ملتان، دولت گیٹ ، بی زیڈ ، سیتل ماڑی اور صدر جلالپور پیر والہ کے علاقوں میں ہوئے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 80 سے زائد ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں،8 افراد کو زخمی بھی کیا گیا،دوسری طرف پولیس نے قتل کے مختلف کیسز میں مطلوب 14 ملزمان کو گرفتار کیا۔