• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، لاہور اور اسلام آباد میں PTI کارکنوں کے احتجاج اور دھرنے معمولات زندگی بری طرح متاثر

راولپنڈی (ایجنسیاں)راولپنڈی‘اسلام آباد اور لاہورمیں پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج اور دھرنےجاری ‘معمولات زندگی بری طرح متاثر ‘ مظاہرین نے ٹائر اور موٹروے کے اطراف میں لگیں جھاڑیاں اور درخت بھی جلا ڈالے ،رات گئے مری روڈ پر پی ٹی آئی کارکنان نے عارضی خیمے گاڑ دئیے ، راستے بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات سامنا کر نا پڑا ،میٹرک کے پریکٹیکل امتحا ن بھی منسوخ کر دیئے گئے ، سرکاری ونجی دفاتر تک آمدرفت میں مشکلات کے باعث حاضری میں کمی دیکھی گئی ،کئی شہری پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی قیادت پر برس پڑے ۔عینی شاہدین کے مطابق مری روڈ بند ہونے سے ٹریفک کا نظام دوسرے بھی متاثر ہوا ‘روات ٹی چوک ٹیکسلا کے مقام پر پشاور،جی ٹی روڈ دوسرے روز بھی مکمل بند رہا ، تحریک انصاف کی جانب سے سڑکیں بلاک کرنے سے شہری پریشان دکھائی دیئے۔
اہم خبریں سے مزید