کراچی (نیوز ڈیسک) چین میں لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا کیسز 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 600 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
دوسری جانب چین میں کورونا کیسز میں اضافے ، کساد بازاری کے خدشات سبب تیل کی طلب میں کمی کے امکانات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں انتخابات کے نتائج سے متعلق شکوک وشبہات نے بھی تیل کی قیمتوں پر اثر ڈالا ہے ۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 72سینٹ کمی کے بعد اس کی قیمت 92.20ڈالر ہوگئی جبکہ امریکی تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں ایک ڈالر کمی کے بعد اس کی قیمت 90.79ڈالر فی بیرل ہوگئی ۔