• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانیوں کی اکثریت نے لانگ مارچ کومسترد کر دیا، سروے

کراچی(مانیٹرنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ پاکستانیوں کی اکثریت نے مسترد کردیا.

انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ( آئی پور) کے سروے کے مطابق 59فیصد پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مسترد جبکہ 32 فیصد نے اس کی حمایت کی.

 54فیصد نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ سڑک پر احتجاج کے بجائے قومی اسمبلی جا کر مسائل حل کروائیں،ماضی میں پی ڈی ایم کو بھی عوام نے احتجاج کی بجائے قومی اسمبلی جانے کا مشورہ دیا تھا.

سروے میں 38 فیصد نے کہا کہ لانگ مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا جبکہ 35 فیصد نے مارچ سے مقاصد حاصل ہونے کا کہا،خیال رہے کہ عمران خان پر حملے کے بعد لانگ مارچ روک دیا گیا تھا اور اب مارچ جمعرات سے دوبارہ شروع ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید