کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال، جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی صابر راجپوت نثاراحمد خان اچکزئی سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامر جاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص راشد جان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری نصیر ترین شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارو دیگر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے اداروں اور اہم شخصیات کے خلاف بیان بازی کر رہی ہے عوام نے عمران نیازی کے لانگ مارچ کو مسترد کردیا ،جس کے بعد وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر بے بنیاد الزامات لگانے پراترآئے ہیں ،وفاقی حکومت فوری طور پرقومی اداروں کے سربراہوں اور اعلیٰ افسران پر الزامات لگانے والے عمران نیازی اور پی ٹی آئی کے قائدین کے خلا ف قانونی کارروائی عمل میں لائے۔بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں صوبائی و ضلعی قائدین کی قیادت میں فعال اور منظم ہورہی ہے اور آئندہ انتخابات میں پورے بلوچستان میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ آئندہ دور پاکستان مسلم لیگ ن کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی جانب سے سیکورٹی اداروں کے افسران پر بلاجواز تنقید اور الزام تراشی کی مذمت کرتے ہیں اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی قائدین کے خلاف قانو ن کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔