پشاور(نیوز رپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے حکومت کی جانب سے یوم اقبال کی چھٹی بحال کرنے کے اعلان کے بعد پشاورہائیکور ٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں آج 9 نومبر کو عام تعطیل کا علامیہ جاری کردیا۔ اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار عابد سرور کی جانب سے علامیہ جاری کیا،جس کے مطابق آج نو نومبر کو یوم اقبال کے حوالے سے پشاورہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں عام تعطیل ہوگی۔