کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نے کہا ہے کہ اذلان شاہ کپ میں وکٹری اسٹینڈ پر آنا ہماری ہاکی میں بڑی خوش گوار تبدیلی ہے۔ ملائیشیا سے فون پر جنگ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ٹیم میں نو نئے کھلاڑی تھے جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کا جس انداز میں مظاہرہ کیا اس سے ان کے روشن مستقبل کی جھلک نظر آرہی ہے، اس جیت سے ہماری درجہ بندی میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔