• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس دھننجیا نے بھارت کے 50 ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھالیا

کراچی(نیوزڈیسک) جسٹس دھننجیا وائی چندرچوڑ نے بھارت کے 50 ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھالیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جسٹس دھننجیا وائی چندرچوڑ کی حلف برداری کی تقریب راشٹر پتی بھون میں ہوئی جہاں بھارتی صدر دروپدی مرمو نے جسٹس دھننجیا سے 50 ویں چیف جسٹس کا حلف لیا۔ جسٹس دھننجیا 2 سال تک سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بھارتی سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس دھننجیا وائی کا کہنا تھا کہ میری ترجیحات عام شہری کی خدمت کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید