• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے کاروباری اداروں کا پاکستان کو پانچ لاکھ یوآن مالیت کے سامان کا عطیہ

اسلام آباد(محمد صالح ظافر ) پاکستان سیلاب کے بعد بحالی کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ موسم سرما کے مہینے تیزی سے قریب آرہے ہیں، جنوب مغربی چین کے صوبے سیچوان کے کاروباری اداروں اور افراد نے تقریباً 500,000 یوآن مالیت کا سامان عطیہ کیا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق عطیہ کردہ سامان میں انتہائی ضروری اشیا شامل ہیں جیسے گرم کمبل، خیمے، پانی سے بچنے والی کیمپ لائٹس، پانی صاف کرنے کے یونٹ، چمڑے کے جوتے وغیرہ۔ سچوان یونیورسٹی کے پاکستان اسٹڈیز سینٹر کے تعاون سے عطیہ کردہ سات ٹن سامان قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نے وصول کیا۔
اہم خبریں سے مزید