• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 فائنل: 170/0 اور 152/0 کا ٹاکرا، وزیراعظم شہباز شریف کا دلچسپ ٹویٹ

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کے حوالے سے کرکٹ کے اعدادوشمار پر مبنی دلچسپ ٹویٹ کیا۔


 انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 فائنل: اتوار کو (انگلینڈ) 170/0 اور (پاکستان) 152/0 کا ٹاکرا ہوگا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں جمعرات کو انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔

انگلینڈ نے بھارت کے 169 رنزکے ہدف کے مقابلے میں بغیر کسی نقصان کے 170 رنز بنائے۔ اسی طرح دبئی میں کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اس میچ میں بھارت نے پاکستان کو 151 رنز کا ہدف دیا جو پاکستان کے اوپننگ بلے بازوں نے بغیر کسی نقصان کے پورا کیا اور 152 رنز بنائے۔

اہم خبریں سے مزید