اوکاڑہ (وارث حیدری)حکمران اتحادعام انتخابات اگلے سال مقررہ وقت پر کرانے ، ملک کو افراتفری سے بچانے کیلئے تمام آئینی اقدامات بروقت اٹھانے پر مکمل اتفاق،ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے لانگ مارچ اور دیگر عوامل کے تناظر میں حکمران اتحاد کے قائدین کا باہمی رابطہ ہوا تمام کے مؤقف میں یکسانیت پائی گئی قبل ازوقت الیکشن کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں ہو رہی حکمران اتحاد ریاستی اداروں کی آئینی حرمت کے لئے ہر قسم کے قانونی اقدامات اٹھانے کے لئے متفق و متحد ہے۔