لاہور(این این آئی )چینی فرم ایسٹ سی گروپ لمیٹڈ نے گوادر میں 450کروڑ ڈالر کیآئل ریفائنری قائم کرنے کے منصوبے کا آغاز کر دیا جو سالانہ 80لاکھ ٹن آئل پروسیسنگ کی صلاحیت کی حامل ہو گی ۔دستیاب دستاویز ات کے مطابق یہ منصوبہ دو مرحلوں میں تعمیر کیا جائیگا۔ پہلے مرحلے میں ریفائننگ کی سالانہ صلاحیت 50لاکھ ٹن ہوگی۔ ایسٹ سی گروپ پاکستان کی گوادر بندرگاہ پر ہر ماہ کم از کم چھ خام تیل کی ترسیل کے جہاز رکھے گا جبکہ مشرق وسطی کے بڑے تیل پیدا کرنے ممالک کے لیے تیل کی ترسیل اور ترسیل کی خدمات بھی فراہم کرے گا۔