بیروت (اے ایف پی، جنگ نیوز) شام میں ایرانی ملیشیا کے قافلے پراسرائیلی فضائی حملے میں 14افراد ہلاک ہوگئے ، یہ بات شام میں انسانی حقوق کی مبصر برطانوی تنظیم سیرین آبزرویٹری نے بتائی تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ آبزرویٹری نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرکوں کےاس قافلے جس میں آئل ٹینکر اور دیگر ٹرکس شامل تھے میں اسلحہ موجود تھا ، ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرک تیل لے کر لبنان جارہے تھے۔