کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سریاب روڈ پر رکشے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ راہگیر خاتون زخمی ہو گئی پولیس کے مطابق سریاب کا رہائشی نذیر احمد ولد خیر محمد گھر سے رکشے میں بازار جا رہا تھا سریا ب روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ گولیاں لگنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق اورفائرنگ کی زد میں آ کر راہگیر خاتون زخمی ہوگئی ۔جبکہ رکشہ ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا ۔پولیس کے مطابق واقعہ دشمنی کانتیجہ ہے۔