نئی دہلی (جنگ نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹ کے ایوان لرزنے لگے ہیں، تبدیلیوں کے مطالبات کے بیچ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کو آرام دے دیا گیا۔ کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، کے ایل راہول اور روی چندرن ایشون پہلے ہی بھارتی اسکواڈز میں شامل نہیں تھے۔ میڈیا رپورٹ مطابق ٹیم کے تمام کوچنگ اسٹاف کو بھی فی الحال گھر بٹھا دیا گیا ہے، دورۂ نیوزی لینڈ میں وی وی ایس لکشمن بھارتی ٹیم کے قائم مقام کوچ ہوں گے۔ بھارتی کرکٹ اکیڈمی کا کوچنگ اسٹاف دورہ نیوزی لینڈ میں ذمہ داریاں نبھائے گا۔ نیوزی لینڈ میں ہاردیک پانڈیا ٹی ٹوئنٹی جبکہ شیکھر دھون ون ڈے سیریز میں کپتانی کریں گے۔ واضح رہے کہ بھارت نے 18 نومبر سے ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف 6 وائٹ بال سیریز کے میچز کا آغاز کرنا ہے۔