کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے سابق ہاکی اولمپئینز اور کپتانوں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے اپیل کی ہے کہ قومیٹیم کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ جمعے کو سابق کپتان اصلاح الدین، سمیع اللہ، رشید الحسن، ناصر علی، حنیف خان، حسن سردار، قمر ضیاء، توقیر ڈار، سابق سکریٹری رانا مجاہد علی خان، اختر السلام، سلیم ناظم نے کہا ہے کہ پرو ہاکی لیگ اور جنوبی افریقا کے ایونٹ میں حصہ نہ لینے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی رکنیت معطل ہونے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانہ پاکستان ہاکی کو مزید تباہ کردے گا، حکومت ٹیم کی شر کت کو یقینی بانے کے لئے فوری قدم اٹھائے۔