• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ٹاؤن، اینٹی انکروچمنٹ فورس کے اہلکار پر شہریوں کا تشدد، مقدمہ درج

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سہراب گوٹھ کوئٹہ ٹاؤن میں گزشتہ روز اینٹی انکروچمنٹ فورس کے اہلکار پر شہریوں کے تشدد کے واقعہ کا مقدمہ سہراب گوٹھ پولیس نے موبائل افسر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ، منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں مشتعل افراد کو پولیس اہلکار پر تشدد کرتے ہوئے بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے،اہل علاقہ کا دعویٰ ہے کہ اینٹی انکروچمنٹ فورس کے اہلکار زیر تعمیر اسپتال سے مبینہ طور پر بھتہ وصول کرنےآئے تھے جبکہ مدعی مقدمہ اے ایس آئی دائم کا کہنا ہے کہ ہم ایک کیس کے روپوش ملزم جمعیت اللہ کی گرفتاری کے لئےگئے تھے،مقدمہ کے مطابق دو اہلکاروں کو ایک جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیئے گلی میں بھیجا، اہلکاروں نے ملزم کو پکڑ لیا،اس دوران 40، 50 افراد جمع ہوگئے اور انہوں نے اہلکاروں پر حملہ کیا اور ملزم کو چھڑا کر لے گئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید