• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسائل کی کمی نہیں اصل مسئلہ حکمرانوں کی نااہلی ہے، سراج الحق

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ملک میں وسائل کمی نہیں، اصل مسئلہ حکمرانوں کی نااہلی،حکمرانوں نے مالی ہی نہیں ملک کو اخلاقی اور انتظامی کرپشن کا بھی شکار کیا، مس مینجمنٹ، وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم، کرپشن اور سودی نظام معیشت ہے۔ رپورٹس کے مطابق ملک میں سالانہ پانچ ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے، بلوچستان میں کرپشن کا تناسب 65فیصد، یعنی ایک ارب کے منصوبہ میں 65کروڑ بدعنوانی کی نذر ہو جاتا ہے، اسی طرح سندھ میں 45فیصد، پنجاب میں 32فیصد اور خیبرپختونخوا میں 21فیصد کرپشن ہوتی ہے۔ حکمرانوں نے مالی ہی نہیں ملک کو اخلاقی اور انتظامی کرپشن کا بھی شکار کیا۔ چیلنج سے کہتا ہوں کہ ہمارے حکمران اگر چند سالوں کیلئے چین اور جاپان پر مسلط ہو جائیں تو دونوں ممالک کا بیڑہ غرق کر دیں گے۔ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی سڑکوں پر بھی اور ایوانوں میں بھی موجود ہیں، یہ لوگ جلسے اور بیانات دینے کی بجائے یہ بتائیں کہ سالہاسال اقتدار میں رہنے کے بعد عوام کی بہتری کیلئے کیا کارنامہ سرانجام دیا؟ لاہور لیڈز یونیورسٹی میں ”قومی معیشت کو درپیش مسائل اور ان کا حل“ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےسراج الحق نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں لوگ بیرون ممالک سے آتے ہیں اور ہمارے وزرائے خزانہ اور وزرائے اعظم بن جاتے ہیں۔ ہر وزیرخزانہ حلف لینے سے پہلے ہی آئی ایم ایف کی چوکھٹ پر سجدہ کے لیے پہنچ جاتا ہے۔ پاکستان میں آج تک آئی ایم ایف سے 22پروگرام لیے، ہر پروگرام کا اختتام ناکامی کی صورت میں نکلا۔

ملک بھر سے سے مزید