اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیلی میل نے ڈیڑھ سال حیلے بہانوں سے کیس کو تاخیر کا شکار کیا، ہم اپنے کیس کو بیان کرنے کا مقدمہ (میننگ ہیئرنگ) جیت چکے ہیں، ان درخواستوں پر مقدمے کی لاگت ادا کی جا رہی ہے۔ جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈیلی میل کے شہباز شریف پر عائد کردہ الزامات کی سماعت کے لئے جج نے آئندہ ماہ 13 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے، ان الزامات پر تفصیلی جواب 13 دسمبر 2022 ء تک جمع کرانا ہے۔