ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈویژنل سگنل انجینئر ریلوے ملتان ابرار احمد سیال نے ملتان کوٹ ادو ریلوے سیکشن کا معائنہ کیا، سگنل ملازمین کی حاضری بھی چیک کی،انہوں نے کہا کہ ریلوے میں سگنل کا شعبہ بہت اہم ہے غلطی کی کوئی گنجائش نہیں جو ملازم غلطی کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔