• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران پر حملے کی تحقیقات، کمیشن تشکیل کیلئے چیف جسٹس کی ساتھی ججوں سے مشاورت

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) وفاقی حکومت کی درخواست پر پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ اور سینئر صحافی ،ارشد شریف کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے حوالے سے چیف جسٹس ،عمر عطا ء بندیال کی برادرججوں کے ساتھ مشاورت حتمی مراحل میں پہنچ گئی ہے ، ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز چیف جسٹس کی جانب سے اسلام آباد میں موجود سپریم کورٹ کے تمام فاضل ججوں سے اس حوالے سے مشاورت کا عمل مکمل ہوگیا ہے،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ،جسٹس قاضی فائز عیسی ٰاور جسٹس عائشہ ملک کیساتھ سوموار کے روز مشاورت ہوگی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اسلام آباد سے جبکہ جسٹس عائشہ اے ملک پاکستان سے باہر ہیں، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں فاضل جج آج بروزاتواراسلام واپس آئیں گے اورکل سے اپنے اپنے متعلقہ بنچوں میں مقدمات کی سماعت بھی کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید