کراچی (شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) پاکستانی فٹبال ٹیم 3سال بعد پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے کیلئے نیپال پہنچ گئی، حسن بشیر کپتان محمد عمر حیات ان کے نائب جبکہ شہزاد انور ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ پاکستان نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ 2019ء میں فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز میں کمبوڈیا کے خلاف کھیلا تھا۔ نیپال میں ٹور کا واحد دوستانہ میچ 16نومبر کو کھیلا جائے گا۔