• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف دسمبر کے تیسرے ہفتے پاکستان آئینگے، جاوید لطیف

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ میاں نواز شریف دسمبر کے تیسرے ہفتہ میں پاکستان آئینگے جس کا اعلان وہ خود کرینگے، ان کی وطن واپسی کے بعد عمران خان کا سیاسی بوریا بستر گول ہو جائے گا۔ قبل از وقت الیکشن کا کوئی امکان نہیں۔آرمی چیف کی تقرری آئین و قانون میں رہ کر سنیارٹی اور میرٹ پر ہوگی۔ عمران خان نے آرمی چیف کی تقرری کو متنازعہ بنا کر قومی سلامتی کے اس اہم ادارہ کو بھی بے توقیر کرنے کی کوشش کی ہے۔ حکومت کسی کے دباؤ میں آکر کوئی غیر آئینی اقدام اٹھائے گی اور نہ ہی ایسے کسی اقدام کی حمایت کریگی۔ عمران خان جو زبان استعمال کر رہے ہیں وہ غداری اور بغاوت کے زمرے میں آتی ہے، عمران خان مکمل طور پر عوام کے سامنے ایکسپوز ہوچکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کوشیخوپورہ میں امیر جماعت اسلامی رانا تحفہ دستگیر خاں کے بیٹے اسامہ دستگیر کی دعوت ولیمہ اور صاحبزادی کی رسم نکاح کی تقریب میں حلقہ پی پی 141کے امیدوار سید سجاد شاہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں جاوید لطیف نے پیر سید سجاد حسین شاہ کے ہمراہ بھکھی میں میاں محمد سعید کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں بھی شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید