کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے تصدیق کی ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ دسمبر کے وسط میں سعودی عرب کا دورہ کرینگے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے دسمبر کے وسط میں چینی صدر کی سعودیہ آمد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چین سعودی عرب کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ سعودی وزیر مملکت نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کثیر الاشتراکی سرمایہ کاری ہے۔ دورے میں تجارتی تعلقات میں مزید مضبوطی اور علاقائی سلامتی اولین ترجیح ہوگی۔