فیصل آباد،مریدوالہ،گڑھ مہاراجہ(نمائندہ جنگ،نامہ نگاران )مرکزی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے کہاپاکستان کی امپورٹڈ مفلوج حکومت نے ملکی تاریخ کی بد ترین سطح پر پہنچادیا ہے ،کسان کوتباہی کے دھانے پر پہنچا دیا گیاہے ،اگر قوم باہر نہ نکلی اور تحریک انصاف کا ساتھ نہ دیا تو ملک بد ترین بحران کا شکار ہو جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمندری میں دو الگ الگ مقامات پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ سمندری کے عوام کے جوش دیکھ کر لگتاہے کہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور کرپٹ چور ٹولہ کو مسترد کر چکے ہیں ،قوم کے فیصلے کا اب وقت آگیاہے کہ انہوں نے چوروں کو ووٹ دیناہے یا پاکستان کی غیرت کو ۔اس موقع مرکزی رہنمائ تحریک انصاف وامیدوار این اے 98 افتخار رسول گھمن، پی پی 103چوہدری فاروق ارشد نے بھی خطاب کیا۔گڑھ مہاراجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہواسد عمرنے کہا ہم نے آج سے دربار حضرت سلطان باہو سے آزادی مارچ کا آغاز کر دیا ہے، یہ دھرتی عقیدت مندوں کی ہے یہاں پر برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت سلطان باہو پیار محبت احترام اور امن کا پیغام لے کر آئے ۔