کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اس وقت بلوچستان میں فعال و منظم ہے جس کا کریڈٹ صوبائی و ضلعی قیادت کیساتھ کارکنوں کو جاتا ہے جنہوں نے دن رات جدوجہد کرکے جماعت کو منظم و فعال بنایا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی مقبولیت سے خائف مخالفین بے بنیاد الزامات کی سیاست پر اترآئے ہیں ۔وہ وقت دور نہیں جب آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن صوبے اور کوئٹہ کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی کیونکہ مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو بلوچستان کو ترقی اور عوام کو خوشحالی دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کارکن ہی کسی جماعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں وہ پارٹی کاپیغام گھر گھر پہنچائیں۔ کارکنوں کو کبھی نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پرجنرل سیکرٹری جاوید اعوان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی صابر راجپوت نثاراحمد خان اچکزئی سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص راشد جان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہواربھی موجود تھے۔