کراچی (اسٹاف رپورٹر) تیسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی۔پیر کوملتان اسٹیڈیم میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 221 رنز کا ہدف دیا تھا ۔ بنگلہ دیش کے عاشق الرحمٰن نے 72، احرار امین نے 52 اور پرویز جبون نے 57 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ پاکستان نے9 وکٹ پر 220 رنز بنائےتھے۔ طیب عارف 87 ، عرفات منہاس 43، عزیر ممتاز 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔