• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو تہائی اکثریت ملی تو کوئی عمران کو بلیک میل نہیں کرسکے گا، شاہ محمود

منڈی بہاؤ الدین(ایجنسیاں)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دوتہائی اکثریت ملنے کے بعد عمران خان کوکوئی بلیک میل نہیں کرسکے گا،کپتان تنہا نہیں، اب ہر گھر میں عمران پیدا ہوگیاہے،تقریریں بہت ہوگئیں، اب تحریک حقیقی آزادی کا وقت ہے۔ منڈی بہاؤ الدین میں حقیقی آزدای مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے وفاقی وزیر داخلہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ہماری اگلی منزل سرائے عالمگیر ہے، سفرآپ نے کرناہے اورامراض قلب کے اسپتال میں داخل وہ (رانا ثنااللہ ) ہوگیا ہے،راناثنااللہ نے آنسوگیس کے شیل اورسندھ سے پولیس بلوارکھی ہے، تم کہتے پھر رہے ہو کہ میں نے بدمعاشوں کی ڈیوٹی لگادی جو لانگ مارچ میں رکاوٹ بنیں گے،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فیصلہ کیامیراقافلہ چلتاجائیگا۔
اہم خبریں سے مزید