• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی کا اپنے لئے پروٹوکول اور سیکیورٹی میں کمی کرنے کا حکم

لاہور(نمائندہ جنگ )وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے لئے پروٹوکول اور سیکیورٹی میں کمی کرنے کا حکم دیدیا، ایک اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے لئے پروٹوکول اورسیکیورٹی میں کمی کرنے کا حکم دیتے ہوئےاپنی آمدورفت کے دوران ٹریفک بند نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی نے حکام کو ہدایت کی کہ سنگل ٹو سنگل ٹریفک کا فلوبرقراررکھا جائے۔کسی بھی مقام پر ٹریفک کی بندش ایک فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے ،عوام کو وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران ہونے والی تکلیف کاازالہ کرنا چاہتا ہوں،ہم عوام کی سہولت کیلئے آئے ہیں ، غیرملکی ٹیموں اورکھلاڑیوں کو بلیو بک کے مطابق سکیورٹی دی جائے گی ،ٹریفک پولیس کو”باڈی کیم“سے آراستہ کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید