• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کا گاڑیوں کی کمی دورکرنے کیلئے حکومت سے رجوع

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے گاڑیوں کی کمی دورکرنے کے لئے پنجاب حکومت سے رجوع کرلیا۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس کو آپریشنل سرگرمیوں ،ٹرانسپورٹیشن ، اسیروں کو جیل سے عدالتوں تک پہنچانے اوروی وی آئی پی موومنٹ کے دوران سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے گاڑیوں کی کمی کاسامناہے جب کہ گزشتہ چندبرسوں میں مختلف مظاہروں اوراحتجاجی جلوسوں کے دوران راولپنڈی پولیس کے زیر استعمال 23گاڑیاں مظاہرین کے ہاتھوں نذر آتش بھی ہوچکی ہیں لیکن تاحال ان کے متبادل گاڑیاں فراہم نہیں کی گئیں ۔اس سلسلے میں سی پی اوراولپنڈی نے آئی جی پولیس کے ذریعے حکومت پنجاب سے پچاس موٹرسائیکلوں سمیت کل 107گاڑیوں کی فرہمی کی استدعاکردی۔ذرائع کاکہناہے کہ جن نئی گاڑیوں کی ڈیمانڈکی گئی ہے ان میں 3کاریں ،4جیپیں ،5ڈبل ڈورگاریاں ،ایک فونٹین ٹنلینڈ،15پک اپ ڈسٹ،6پک اپ ایلیٹ ،10پرزنرزوین،ایک بس ،ایک ٹرک ،ایک بریک ڈاؤن وہیکل ،2ایمبولینس ،ایک موبائل کنٹین ،2اے پی سی وین ،2کوسٹرز، 2واٹر ٹینکر، ایک کرین اور50موٹرسائیکل شامل ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید