کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے طلباء کے مسائل کے حوالے سے قائم کمیشن آج سے کوئٹہ کا تین روزہ دورہ کر ئے گا،کمیشن کے سربراہ سردار اختر مینگل پیر کو کوئٹہ پہنچ گئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے بلوچستان کے طلباء کے مسائل کی تحقیقات کے لئے قائم کمیشن آج سے کوئٹہ کا تین روزہ دورہ کرئے گا۔دورئے کے دوران کمیشن گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان ،کمانڈر 12کور بلوچستان ہائی کورٹ میں وکلاء، بلوچستان یونیورسٹی میں طلبا، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر حکام سے ملاقاتیں اوروائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ کا دورہ کرے گا۔