کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر عبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پی سی بی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹی وی پر بطور مبصر ذمہ داریاں نبھانے کی غرض سےپاکستان جونیئر لیگ کے بعد مستعفی ہوگئے تھے۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق ہماری پالیسی یہ ہے کہ کوئی کوچ یا کنسلٹنٹ بورڈ میں رہ کرکٹ ٹی وی پر کام نہیں کرسکتا اس لئے عبدالرزاق نے نوٹس پیریڈ مکمل ہونے کے بعد پی سی بی سے علیحدگی اختیار کر لی۔ان کے استعفے کا ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کے ساتھ اختلافات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہ سینٹرل پنجاب کے اسسٹنٹ کوچ تھے۔ پاکستان جونیئر لیگ میں حیدر آباد ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں نبھانے کے بعد سینٹرل پنجاب ٹیم کو جوائن نہیں کیا تھا۔عبدالرزاق ڈھائی سال سے پی سی بی سے منسلک رہے۔