• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد شریف کیس، تحقیقاتی کمیٹی نے فیصل واوڈا اور مراد سعید کو طلب کر لیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) کینیا میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارے گئے سینئر صحافی ارشد شریف کیس کی تحقیقات پر مامور فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور مراد سعید کو طلب کرلیا ہے، زرائع کے مطابق فیصل واوڈا اور مراد سعید نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ارشد شریف کو لاحق خطرات سے آگاہ تھے۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے فیصل واوڈا اور مراد سعید کو پیر 21 نومبر کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز طلب کیا ہے۔دونوں رہنماؤں کو شواہد کے ساتھ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر آنے کیلئے نوٹس بھیجے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید