• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمراں جماعتیں عالمی طاقتوں کا ایجنڈا آگے بڑھاتی ہیں، سراج الحق

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران جماعتیں عالمی طاقتوں کے ایجنڈے کوآگے بڑھاتی ہیں، امریکی مداخلت کے خلاف جاندار موقف اپنانا ان کے بس میں نہیں، حکومت سود کے خاتمے کا واضح روڈ میپ دے۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ کہا ہے کہ امریکا کو جب موقع ملا اس نے ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ بھارت کے مقابلے میں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے تو واشنگٹن نے ہم پر پابندیاں لگائیں، قوم سمجھتی ہے کہ بنگلہ دیش بنانے میں امریکا کا بھی ہاتھ تھا، قوم کی جانب سے بار بار اپیل کے باوجود امریکا نے ڈاکٹر عافیہ کو واپس نہیں بھیجا، ہمارے حکمرانوں نے ہاتھ باندھ کر ریمنڈڈیوس کو امریکا کے حوالے کیا، اسٹیبلشمنٹ نے پہلے پی ٹی آئی کو اقتدار دلوایا، جب اس سے معاملات بگڑ گئے تو پی ڈی ایم کو حکومت دلوا دی،جماعت اسلامی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ قرآن و سنت کا پیغام آگے بڑھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے تیمرگرہ دیر میں سوشل میڈیا سیمینار اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اہم خبریں سے مزید