پشاور ( وقائع نگار) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہا ہے کہ آر ایم او عالمزیب خان کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیگی ، محکمہ بلدیات کیلئے انہوں نے شبانہ روز محنت کی سیاسی وابستگیوں سے ہٹ کر انکے ساتھ قربت رہی ہیں ، نئے تعینات ہونے والے ریجنل میونسپل آفیسر ( آ ر ایم او ) حامد منصورریٹائر ہونے والے آ ر ایم او عالمزیب خان کی طر ح بلدیاتی نظام کی مضبوطی میں اہم کردار اداکرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریٹائر ہونیوالے آر ایم او عالمزیب خا ن اور نئےتعینات ہونے والے آر ایم او حامد منصور خان کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا میئر پشاور حاجی زبیر علی نے ریٹائر ہونے والے آر ایم او عالمزیب خان کو پھولوں کا گلدستہ اور شیلڈ پیش کیا جبکہ نئے تعینات آر ایم او حامد منصورکو بھی پھولوں کا گلدستہ پیش کیاگیا اس موقع پر ریٹائر ڈ ہونے والے آر ایم ا و عالمزیب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیشہ ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دی بلدیاتی ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے کام کیا اور کوشش کی کہ بلدیاتی ملازمین کی خدمت کرسکوں اس موقع پر یونائیٹڈ میونسپل ورکرز کے چیئرمین ملک نوید نے بھی تقریب سے خطاب کیا او ر کہاکہ آ ر ایم او عالمزیب خان ہمیشہ بلدیاتی ملازمین کی خدمت میں پیش پیش رہے ہیں اور جب بھی کوئی مسئلہ پیش آتا تو انکی بھر پور معاونت ملتی تھی