• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، نیب ترامیم کے بعد اب تک ریفرنسز میں ہونے والی سزاؤں کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد(صباح نیوز)نیب ترامیم کیخلاف پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی درخواست پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے نیب آرڈیننس آنے کے بعد اب تک نیب ریفرنسز میں ہونے والی سزاؤں کا جمعہ تک ریکارڈ طلب کرلیا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے عدالت نے بنیادی حقوق کے خلاف قانون سازی مسترد کی لیکن کبھی نہیں کہا کہ پارلیمان کی قابلیت نہیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہا لکھا ہے توہین عدالت قانون عدم قابلیت کے باعث کالعدم ہوا،قانون جانبدار ہونے کی وجہ سے کالعدم قرار دیا، یہ لکھا کہیں نہیں، سمجھ کی بات ہے، جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں بنیادی انسانی حقوق کا تعلق عوامی اعتماد سے جوڑا گیا تاہم نیب کیس مختلف ہے۔

اہم خبریں سے مزید