• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین عدالت کیس، عمران نے سپریم کورٹ حکم کی خلاف ورزی تسلیم کرلی، ذمہ داری کارکنوں پر ڈال دی

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کیس میں اپنا جواب جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کی رپورٹس حقائق کے منافی اور یکطرفہ ہیں.

 انہوں نے جان بوجھ کرحکم عدولی کی نہ عدالتی حکم کے بارے میں جانتا تھا، انہوں نے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی تسلیم کرلی تاہم اسکی ذمہ داری کارکنوں پرڈالدی۔

 سپریم کورٹ میں جواب عمران خان کے دستخطوں سے جمع کرایا گیا ہے۔ عمران خان نے اپنے جواب میں کہا کہ جان بوجھ کر سپریم کورٹ کی حکم عدولی نہیں کی، مجھے 25 مئی کی شام کو عدالتی حکم کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔

جواب میں یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ نے بابر اعوان کی مجھ سے ملاقات کرانے کا کہا تھا، لیکن حکم کے باوجود انتظامیہ نے بابر اعوان کی ملاقات نہیں کرائی۔

 چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ احتجاج میں جیمرز کی وجہ سے فون کے ذریعے رابطہ ممکن نہیں تھا، میں نے شام 6.45 کا ویڈیو پیغام کارکنوں کی معلومات کی بنیاد پر جاری کیا۔

اہم خبریں سے مزید