راولپنڈی (عاصم جاوید) تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ راولپنڈی کب پہنچے گا؟ اس حوالے سے پارٹی کے مرکزی قائدین گو مگوں کی کیفیت کا شکار ہیں۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے اسلام آباد میںپریس کانفرنس کے دوران برملا کہا کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں واضح ہو گا کہ آزادی مارچ کب راولپنڈی پہنچے گا تاہم تحریک انصاف میٹروپولٹین راولپنڈی نے گورننگ باڈی کے اراکین کو جاری ایک سرکلر میں بتایا ہے کہ عمران خان کا حقیقی آزادی لانگ مارچ ہفتہ 19 نومبر کو راولپنڈی شہر میں داخل ہو گا۔