• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ ہو یا قومی خزانہ حکمرانوں کا رویہ ہمیشہ مجرمانہ رہا، سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ہو یا قومی خزانہ حکمرانوں کا رویہ ہمیشہ مجرمانہ رہا۔ ایسی کہانیاں منظرعام پر آرہی ہیں کہ ملک پوری دنیا میں تماشا بن کر رہ گیا ہے، اقتدار کے ایوانوں سے ایسی ایسیکہانیاں منظرعام پر آرہی ہیں کہ ملک پوری دنیا میں تماشا بن گیا۔ قومی خزانہ لوٹنے کا ایک تسلسل رہا ہے، سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کے ہاتھ لوٹ مار سے رنگے ہوئے ہیں۔ حکمران اشرافیہ کے نام پانامہ لیکس اور پنڈوراپیپرز کی زینت بنے، یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے اربوں کے قرضے لیے اور معاف کروائے۔
اہم خبریں سے مزید