• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اورنگزیب کے وفاقی وزیر بننے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل خارج، درخواست گزار پر اظہار برہمی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سنگل بنچ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر بنانے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل مسترد کر دی ہے۔ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے درخواست گزار طالب حسین پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ عدالت نے انٹراکورٹ اپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔
اہم خبریں سے مزید