چمن(نامہ نگار) پاک افغان بارڈر باب دوستی بدھ کو چوتھے روز بھی ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند رہا جبکہ افغان طالبان رہنماؤں کا ایک سرکاری وفدباب دوستی آیا ،جہاں ناخوشگوار واقعہ پر اظہار افسوس اور شہید اہلکار کے لئے فاتحہ خوانی کی ،تاہم فلیگ میٹنگ کا انعقاد نہیں ہوا، سرحد پار پھنسے 9ہزار 5سو پاکستانی واپس پہنچ گئے، 3ہزار سے زائد لوڈ اور خالی ٹرک و کنٹینرز پھنس گئے۔