کوئٹہ (خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ کیپٹن ر محمد حسیب کی زیر صدارت گندم کے بیج کی تقسیم کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں گندم کی منصفانہ تقسیم کے منصوبے اور طرز عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ زراعت کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ نے کہاکہ صوبائی حکومت گندم کے بیج کے تقسیم کے عمل کو منصفانہ اور میرٹ پر بنانے کے لیے ہر ممکن دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ہمارا مقصد متاثرہ کسانوں اور کاشتکاروں کو ان کی دہلیز تک مفت گندم کے بیج کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاکر متاثرہ کسانوں اور زمینداروں کو فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔اس سلسلے میں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔