کوئٹہ(پ ر)جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امرا مولانا عبدالکبیر شاکر ، ڈاکٹر عطا الرحمٰن ، امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی اور ڈاکٹر نعمت اللہ نے 17 نومبر کو سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھی کوئٹہ کے وی وی آئی پی علاقوں کو گیس فراہم کی جارہی ہے جبکہ دیگر علاقوں کے عوام اس سہولت سے محروم ہیں ، ہر سال موسم سرما شروع ہوتے ہی عوام احتجاج پر مجبور ہوجاتے ہیں جبکہ گیس کمپنی صرف وعدوں اور طفل تسلی تک محدود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 17 نومبر کو گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف شہر بھر کے عوام سراپااحتجاج ہوں گے ۔