• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد نبوی واقعہ، شیخ رشید، راشد شفیق کی درخواستیں نمٹا دی گئیں

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے،نمائندہ جنگ) مسجد نبوی ۖواقعہ کے حوالے سے پولیس کی اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی رپورٹ کی روشنی میں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی جانب سے دائر درخواستیں واپس لینے کی استدعا پر نمٹا دیں ۔ بعد ازاں شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری امید ہے پاکستان سنگین حالات سے نکل آئے گا۔پندرہ دن کے اندر بہتر فیصلے سے نکل آئینگے۔ عدلیہ کا فرض ہے الیکشن کی راہ نکال کر لوگوں کو افراتفری سے نکالے۔ایک تعیناتی پر ہیجان پیدا کیا گیا ہے۔ ادھر ایک ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ حکومت نااہل اور بانچھ ہے کچھ ڈلیور نہیں کر سکی۔انتہائی اہم تعیناتی پر ہیجان برپا کر دیا گیا ہے لندن میں کہتے ہیں تعیناتی پر مشاورت کر رہے ہیں پاکستان میں کہتے ہیں ابھی سمری نہیں آئی۔
اسلام آباد سے مزید