• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’لپ اسٹک‘‘ انتخاب چہرے کی رنگت مدِنظر رکھتے ہوئے کریں

مریم حسن

پورے میک اپ میں لپ اسٹک سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ اس کا صحیح استعمال آپ کے میک اپ کو چار چاند لگا تا ہے، آپ نے پورا میک اپ بہت اچھے سے کیا ہے، مگر لپ اسٹک کے شیڈ کا انتخاب اپنی رنگت کو مد نظر رکھتے ہوئے نہیں کیا تو میک اپ کی خوبصورتی ماند پڑجاتی ہے۔ یہ بات ضرور یاد رکھیں کہ اپنی لپ اسٹک اور لپ بام کبھی کسی دوسرے کو استعما ل نہ کرنے دیں، کیوں کہ اس سے ہونٹوں پر دانے اور الرجی ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔

گلوسی لپ اسٹک لگانے سے پہلے اپنے ہونٹوں پر لیکویڈ فاؤنڈیشن لگائیں ،تاکہ ہونٹوں کی آؤٹ لائن نمایاں ہو جائے۔ اب لپ پینسل یالپ برش کی مدد سے ہونٹوں کی آؤٹ لائن بنائیں، اگر آپ کے ہونٹ موٹے ہیں تو لائن اندر کی جانب اور اگر پتلے ہیں تو لائن تھوڑی باہر کی جانب بنائیں۔ آخر میں لپ اسٹک لگائیں۔ لپ اسٹک لگاتے وقت اپنی رنگت کو ضرور مد نظر رکھیں۔ آپ دو لپ اسٹک کے شیڈز کو ملا کر بھی اپنے لیے ایک نیا اور مطلوبہ شیڈ تیار کر سکتی ہیں۔دن میں گہری اور رات کو ہلکی آئوٹ لائن لگانے سے اچھا تاثر پڑتا ہے۔

…… ٹپس ……

لپ اسٹک کولگانے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ ا س کو لگانے کے بعد ٹشو پیپر کی ایک باریک تہہ الگ کرلیں۔ پھر اسے ہونٹوں پر رکھ کر ہلکا سا فیس پائوڈر لگائیں۔ اس طرح یہ شیڈمیٹ فنش نظر آئے گا۔

٭… پہلے نارمل طریقے سے لپ اسٹک لگائیں، پھر اسے رگڑیں یہاں تک کہ اس کی نمی خشک ہوجائے اور صرف رنگ باقی رہ جائے۔ اب دوبارہ لپ اسٹک لگائیں اور اسے زیادہ دیر تک چلنے کے لیے لپ پینسل کو موئسچرائزر میں ڈبوکر ہونٹوں پر لگائیں۔

٭…اگر وقت پر لپ اسٹک موجود نہ ہو تو بلشریا پنک آئی شیڈ و بھی استعمال کرسکتی ہیں۔

٭…لپ اسٹک کے شیڈ کو ٹیسٹ کرنے کے لیے ہتھیلی کی پشت کے بجائے پہلی انگلی پر لگا کر چیک کریں۔ اس طرح شیڈ کا صحیح پتا چلتا ہے۔

٭…اگر آپ کے ہونٹ موٹے ہیں تو اس کو کم کرنے کے لیے اندر کی طرف پینسل سے آؤٹ لائن لگائیں۔ اس طرح ہونٹ قدرے پتلے نظر آئیں گے

٭… ہونٹوں کو خوبصورت بنانے کے لیےتازہ گلاب کی پتیا پیس کر تھوڑے سے مکھن میں ملالیں ۔رات کو سونے سے پہلے ہونٹوں پر اچھی طرح لگائیں ۔ا یسا کرنے سے آپ کے ہونٹ ملائم رہیں گے۔ ہونٹوں کی جھریاں دور کرنے کے لیے سیب کے بیج پیس کر لگائیں۔

٭…ہونٹوں کی سیاہی دور کر نے کے لیے چقندر کو چھیل کر اُبال لیں،آپ چاہیں تو بغیر اُبالے بھی استعمال کر سکتی ہیں۔ پھر ان کے قتلوں کو ہونٹوں پر ملیں۔ اس سے ہونٹوں کا رنگ گلابی ہوجائے گا اور ہونٹوں پر جو جھریاں پڑ جاتی ہیں وہ بھی ختم ہوجائیں گی۔ لپ اسٹک لگانے سے پہلے ہونٹوں پر کولڈ کریم اور فاؤنڈیشن لگائیں۔ بعدازاں لپ اسٹک لگائیں ، ایسا کرنے سے آپ کے ہونٹوں پر چمک آجائے گی۔

خراب لپ اسٹک کے اثرات

خراب لپ اسٹک لگانے سے ہونٹ سیاہ ہوجاتے ہیں، جو کہ چہرے کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں۔ متوازن غذا نہ لینے کی وجہ سے بھی یہ سیاہ ہوجاتے ہیں۔ ہونٹوں کی سیاہی دور کرنے کے لیے چار چائے کے چمچے بادام پسے ہوئے، ناریل کا تیل چار چائے کے چمچے، دو لیموں کا رس اور پانچ چائے کے چمچے دودھ لے کر ملالیں۔ اب ان تمام اجزا کو اچھی طرح یکجا کر کے فریج میں رکھ لیں اور دن میں ایک مرتبہ اس مکسچر سے ہونٹوں پر مساج کریں۔ دن میں کئی مرتبہ یہ عمل دہرائیں۔ چند دن میں ہی میں نمایاں فرق نظر آئے گا۔