• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی تقرری، شہباز شریف کی اتحادی قیادت سے مشاورت، منظوری کابینہ سے لینے کی تجویز

اسلام آباد ( آن لائن، این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف کی تقرری سے قبل اپنی اتحادی جماعتوں کی قیادت سے مشاورت کی ہے اور پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف نے طے شدہ روایات اور طریقہ کار کے تحت تقرری سے متعلق وزیراعظم کو مکمل اختیاردیا ہے جبکہ بعض لیگی وزراء نے تقرری کی منظوری کابینہ سے بھی لینے کی تجویز دی ہے مگراکثریت نے اس سے اتفاق نہیں کیا.

 پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے جلد ملاقات متوقع ہے، بلاول بھی اہم مشاورت کا حصہ ہوں گے۔

 ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف کی خیریت دریافت کرنے کیلئے انہیں فون کیا اوردونوں رہنمائوں نے ملکی موجودہ صورتحال اور نئے آرمی چیف کی اہم تقرری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا.

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سارا وزن شہباز شریف کے پلڑے میں ڈال دیا اور کہا کہ وزیراعظم طے شدہ طریقہ کار کے تحت آرمی چیف کا تقرر کریں۔

 ذرائع کے مطابق اکثریت نے تقرری کووزیراعظم کی انتظامی و صوابدیدی اختیار قرار دے دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید