• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران ہم جنس پرستوں کیلئے سخت قوانین میں نرمی کا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک) معلوم ہوا ہے کہ قطر میں فٹ بال کے ورلڈ کپ کے دوران ہم جنس پرستوں کے ساتھ نرم رویے کی پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے حالانکہ اس سے قبل عرب ریاست میں کھلے عام پیار محبت کے اظہار پر پابندی عائد ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پولیس کو ہدایت جاری کی جا چکی ہیں کہ ہم جنس پرستوں کو ورلڈ کپ کے دوران گرفتار نہ کیا جائے جبکہ اس سے قبل جاسوسوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ فٹ بال شائقین کے بھیس میں چھپ کر جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو گرفتار کرلیں۔

اہم خبریں سے مزید