راولپنڈی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہشیخ رشید نے کہا کہ حکومت سیاسی فائر بال سے کھیل رہی ہے، ان کی خواہش خبر نہیں بن سکتی‘ جتنا سیاسی گند بڑھ گیا ہے 15 روز میں صاف ہو جائے گا۔رات کے اندھیرے میں ہنگامی کابینہ بلائی جاتی ہے اور رات کے اندھیرے میں ہی منسوخ کر دی جاتی ہے۔ پہلے مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں اب لال حویلی پر ڈرون چلایا جا رہا ہے، اس کی ویڈیو حکام بالا کو بھیج رہے ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ پر جاریبیان میں شیخ رشید نے کہا کہ یہ لانگ مارچ سے پہلے اور اس کے دوران پنڈی میں شرارت کرنا چاہتے ہیں، ناکامی ان کا مقدر ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری بھی سازش میں کمیٹی ڈالنے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔